Sunday, October 6, 2024, 2:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینی نے چاقو سے حملہ کر کے ایک اسرائیلی خاتون کو ہلاک کر دیا، متعدد زخمی

فلسطینی نے چاقو سے حملہ کر کے ایک اسرائیلی خاتون کو ہلاک کر دیا، متعدد زخمی

پولیس کی ایک مشتبہ شخص کو ’نیوٹریلائز‘ کرنے کی اطلاع

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی حکام کے مطابق ایک فلسطینی شہری نے وسطی اسرائیل میں چاقو مار کر ایک اسرائیلی خاتون کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے  مطابق سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی شہری کو موقع پر گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردانہ حملہ اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب کے جنوبی مضافاتی علاقے ہولون میں مختلف مقامات پر پیش آیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔

banner

فورسز نے وضاحت کیے بغیر ایک بیان میں کہا چاقو مارنے والے مشتبہ شخص کو جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایک پولیس افسر نے ’نیوٹرلائز‘ کر دیا۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ ایک 70 سالہ خاتون حملے کے فوراً بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر 3 مرد زخمی ہوئے ہیں۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق یہ ایک پیچیدہ اور مشکل حملہ تھا جس میں متاثرین 3 مختلف جگہوں پر ایک دوسرے سے تقریباً 500 میٹر (گز) کے فاصلے پر تھے۔

واضح رہے کہ ایران اور مشرق وسطیٰ کے گروہ حزب اللہ نے بدھ کو تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسمعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس حملے سے چند گھنٹے قبل بیروت میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024