امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے شوہر ڈوگ ایمہوف نے ہفتے کے روز ایک چونکا دینے والا اعتراف میں اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ دینے اعتراف کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلی شادی کے دوران ان کا ایک خاتو ن کے ساتھ افیئر تھا، تاہم انہوں نے اس کی تمام تر ذمہ داری خود قبول کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “میری پہلی شادی کے دوران کرسٹن میری وجہ سے کچھ مشکل وقت سے گزریں، اس کے بعد کے سالوں میں ہم نے ایک خاندان کے طور پر کام کیا اور مضبوطی سے سامنے آئے”۔
ایمہوف کا یہ ردعمل ڈیلی میل کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا اپنی ایک چھوٹی بیٹی کی ٹیچر کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا، جو بالآخر 2009 میں اس کی پہلی شادی کے خاتمے کا باعث بنا۔
پولیٹیکو سے بات کرنے والے اس معاملے سے واقف شخص کے مطابق ہیرس کو 2014 میں شادی کرنے سے پہلے ہی اس معاملے کا علم تھا۔ یہ ان حکام کو بھی معلوم تھا جنہوں نے 2020 میں جو بائیڈن کو نائب صدر منتخب کرنے میں مدد کی تھی۔
ہفتے کے روزشائع ہونے والی ڈیلی میل کی رپورٹ کے بعد کرسٹن نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ اس نے اور ایمہوف نے کئی سال پہلے، مختلف وجوہات کی بنا پر” اپنی شادی ختم کی تھی۔
کرسٹن ایمہوف نے ایک بیان میں کہاکہ “وہ ہمارے بچوں کے لیے ایک عظیم باپ ہیں، میرے بہت اچھے دوست ہیں اور مجھے واقعی اس خاندان پر فخر ہے جسے ڈوگ، کملا اور میں نے مل کر بنایا ہے”۔