Saturday, September 21, 2024, 7:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 2020 کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 2020 کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

متأثرہ بچہ چکوال سے ہے، رواں سال کے 12 کیسز میں سے نو بلوچستان میں سامنے آئے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اس سال پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے

اس سال ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی۔

پاکستان کے قومی رابطہ کار برائے پولیو کیپٹن (ر) انوار الحق نے تصدیق کی کہ تازہ ترین کیس ہفتہ کو پنجاب کے ضلع چکوال سے رپورٹ ہوا۔ چھ سالہ لڑکا اس وائرس سے متأثر ہوا ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں اس سال جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے نو اور جنوبی صوبہ سندھ میں دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

banner

کیپٹن (ر) انوار الحق نے بتایا، “پنجاب میں اس سال پولیو کا پہلا کیس صوبے کے ضلع چکوال میں رپورٹ ہوا ہے۔ ملک بھر سے سیوریج کے نمونے لیے گئے ہیں اور پاکستان کے 50 سے زائد اضلاع میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔”

حق نے کہا، حکومت انفیکشن کو روکنے کے لیے اس سال ستمبر، اکتوبر اور دسمبر میں تین انسدادِ پولیو مہمات شروع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، “پاکستان یہ مہمات افغانستان کے ساتھ مل کر شروع کر رہا ہے تاکہ انہیں مزید مؤثر بنایا جائے۔

حکومت نے 2024 کے آخر تک 96 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024