Friday, October 4, 2024, 8:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش: شیخ حسینہ مستعفی، آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ مستعفی، آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان

تمام مسائل حل کرنے کے لیے سب مل کر کام کریں گے؛ آرمی چیف

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش میں کئی ہفتوں سے سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے شدید مظاہروں اور پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا جب کہ ملک میں امن واپس لائیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تمام مسائل حل کرنے کے لیے سب مل کر کام کریں گے

banner

بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ اور ان کی چھوٹی بہن ریحانہ ملک سے ’محفوظ مقام‘ پر پہنچ چکی ہیں۔

حسینہ واجد تقریر ریکارڈ کرنا چاہتی تھی لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024