بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے پیر کو جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور اہم اپوزیشن پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
بنگلہ دیش کے صدر کا حکم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پیر کو خالدہ ضیا کی شدید ترین مخالف عوامی لیگ کی سربراہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوکر انڈیا چلی گئیں۔
صدر شہاب الدین کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کو فوری رہا کیا جائے گا۔
جولائی میں حکومت کے ملازمتوں کے لیے متنازعہ کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والا طلبہ کے احتجاجی مظاہروں کا اختتام پیر کو وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہونے فوج کی جانب سے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کرنے پر ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 76 سالہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کا خاتمہ کرنے والے مظاہروں میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے میں کم از کم 300 افراد مارے گئے۔