14
امریکی پروڈکشن کمپنی نے معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز پر بائیوپک بنانے کا اعلان کیا ہے۔
‘یونیورسل اسٹوڈیوز’ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں برٹنی اسپیئرز کی یادداشت ‘دی وومن ان می’ کے رائٹس مل گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ہدایت کار جان ایم چو پاپ اسٹار کی بائیوپک کی ہدایات دیں گے۔
یونیورسل اسٹوڈیوز نے نیلامی کے ایک سخت مقابلے کے بعد اس یادداشت کے رائٹس حاصل کیے۔
برٹنی اسپیئرز کی یادداشت ‘دی وومن ان می’ اکتوبر 2023 میں شائع ہوئی تھی جس کی اب تک 25 لاکھ سے زائد کاپیز فروخت ہو چکی ہیں۔