Monday, October 7, 2024, 2:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » السنوار کے حماس کا رہنما بننے پر اسرائیل کا سخت ردعمل

السنوار کے حماس کا رہنما بننے پر اسرائیل کا سخت ردعمل

السنوار کو جلد از جلد انہیں قتل کر دیا جائے تاکہ دنیا ان شرپسند تنظیم سے پاک ہو سکے

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی مزاحمتی ت‍‍‍‍حریک حماس نے منگل کے روز یحییٰ السنوار کو اس تن‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍ظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ وہ اسماعیل ہنیہ کے جانشین ہوں گے، جو اکتیس جولائی کو تہران میں ایک ایسے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بارے میں ایران کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیل نے ہلاک کیا تھا۔

ایران سے قربت رکھنے والے سنوار حماس کی ایک اہم شخصیت ہیں، جنہوں نے اس عسکریت پسند تن‍‍‍ظیم کی فوجی طاقت کو بڑھانے کے لیے برسوں تک کام کیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے حماس کی جانب سے السنوار کو اپنا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ”بڑا دہشت گرد‘‘ قرار دیا ہے۔

کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”یحییٰ السنوار کو اسماعیل ہنیہ کی جگہ حماس کا نیا سربراہ مقرر کرنا اس بات پر ہمیں مزید مطمئن کرتا ہے کہ جلد از جلد انہیں قتل کر دیا جائے تاکہ دنیا ان شرپسند تنظیم سے پاک ہو سکے۔‘‘

banner

اسرائیل یحییٰ السنوار کو سات اکتوبر کو غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں یہودی بستیوں اور فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا منصوبہ ساز سمجھتا ہے اور تل ابیب نے ان کے زندہ یا مردہ گرفتاری کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

سنوار کی تقرری پر ردعمل میں اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے بتایا، ’’یحییٰ السنوار کے لیے صرف ایک جگہ ہے، اور وہ محمد ضیف اور سات اکتوبر کے باقی دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔ یہی وہ واحد جگہ ہے جس کا ہم ان کے لیے ارادہ رکھتے ہیں اور تیاری کر رہے ہیں۔‘‘

اسرائیل نے م‍‍حمد ضیف کو ہلاک کر دینے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حماس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024