Monday, October 7, 2024, 1:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خالدہ ضیاء کا 6 سال بعد پہلے عوامی خطاب میں انتقام نہ لینے کا اعلان

خالدہ ضیاء کا 6 سال بعد پہلے عوامی خطاب میں انتقام نہ لینے کا اعلان

سب کو معاف کرتی ہوں اور کسی سے انتقام نہیں لوں گی؛ سابق وزیر اعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وزیر اعظم اور بنگلادیش نیشسلٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء نے ساڑھے 6 سال بعد جیل سے رہائی کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے پہلا عوامی خطاب کیا۔

کرپشن مقدمے میں 2018 سے قید خالدہ ضیاء کی رہائی حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد صدر شہاب الدین کے حکم پر ہوئی۔

78 سالہ خالدہ ضیا نے اس اہم موقع پر اپنے کارکنوں اور عوام کے جم غفیر سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ وہ کافی کمزور اور نحیف نظر آرہی تھیں جیسے جیل میں کافی بیمار رہی ہوں یا اچھی خوراک نہ ملی ہو۔

خالدہ ضیاء کو جیل سے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور وہیں سے انھوں نے ساڑھے 6 سال بعد پہلا عوامی خطاب کیا۔

banner

اپنے خطاب میں خالدہ ضیا نے حسینہ واجد کے دور کو ظلم اور جبر کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سب کو معاف کرتی ہوں اور کسی سے انتقام نہیں لوں گی۔ ملک کو آگے چلتے دینا چاہیے۔

خالدہ ضیا نے فی الحال اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ بیماری کے باعث اب شاید سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024