Saturday, October 12, 2024, 8:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سری لنکا نے بھارت کے خلاف 27 سال بعد ایک روزہ سیریز جیت لی

سری لنکا نے بھارت کے خلاف 27 سال بعد ایک روزہ سیریز جیت لی

سری لنکا نے 0-2 سے سیریز اپنے نام کی

by NWMNewsDesk
0 comment

سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست دے کر 27 سال بعد دوطرفہ سیریز جیت لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اوِشکا فرنینڈو 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوشل مینڈس 59 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ان کے علاوہ پاتھم نسانکا 45، کپتان چارتھ اسالانکا 10، جنیتھ لیاناگے 8، دونیتھ ویلالاگے 2 اور سدیرا سماراوکرما صفر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

banner

کمینڈو مینڈس 23 اور مہیش ٹھیکشانا 3 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے 3، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن 27ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے اور کپتان روہت شرما 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کے دونیتھ ویلالاگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، مہیش ٹھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں سری لنکا نے 0-2 سے سیریز جیت کر 27 سال بعد بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024