Saturday, October 12, 2024, 4:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیاست دانوں کے قتل کی سازش میں نامزد پاکستانی شخص کا تعلق ٹرمپ پر حملے سے نہیں، وائٹ ہاؤس

سیاست دانوں کے قتل کی سازش میں نامزد پاکستانی شخص کا تعلق ٹرمپ پر حملے سے نہیں، وائٹ ہاؤس

امریکہ سیاست دانوں کے خلاف ایران کی طرف سے خطرات کو ٹریک کرتا رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران سے مبینہ روابط رکھنے والے پاکستانی شخص پر امریکہ میں سیاست دانوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام پر وائٹ ہاؤس نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یان پیئر نے منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ میں سیاسی قتل کی سازش پر محکمۂ انصاف کی جاری تحقیقات میں ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جس سے ثابت ہو کہ ملزم کا تعلق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس محکمۂ انصاف کی فرد جرم سے آگاہ ہے۔ البتہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ سابقہ سیاست دانوں کے خلاف ایران کی طرف سے خطرات کو ٹریک کرتا رہا ہے اور ان خطرات کا تعلق ایران کے سابق جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے سے ہے۔

banner

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے سابق امریکی سیاست دانوں کو ایرانی خطرات کے حوالے سے کہا، “ہم اسے قومی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا اہم معاملہ سمجھتے ہیں۔ ہم نے حکومت کی طرف سے اعلیٰ ترین سطح پر ایک مربوط جواب بنانے اور اس پر عمل کرنے کے لیے ملاقاتیں کی ہیں۔”

امریکی محکمۂ انصاف نے منگل کو پاکستانی شخص آصف مرچنٹ پر امریکہ میں سیاسی قتل کی سازش کا الزام عائد کیا تھا۔

فرد جرم عائد کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ آصف مرچنٹ امریکی عوامی شخصیات کو کرائے کے قاتل کے ذریعے نشانہ بنانے کی سازش میں ملوث ہے اور اس کے ایران کے ساتھ تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024