Saturday, September 21, 2024, 1:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثے میں چینی باشندوں سمیت5 افراد ہلاک

نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثے میں چینی باشندوں سمیت5 افراد ہلاک

پرواز کے تقریباً تین منٹ بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

وسطی نیپال میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار پائلٹ اور 4 چینی باشندوں سمیت تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔

ایئر ڈائنسٹی ہیلی کاپٹر دارالحکومت کھٹمنڈو سے سیابروبیسی کی طرف جا رہا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ پرواز کے تقریباً تین منٹ بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور ہیلی کاپٹر دارالحکومت کے شمال میں واقع ضلع نواکوٹ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

پولیس کے ترجمان دان بہادر کارکی نے میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے میں پائلٹ سمیت تمام 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جائے حادثہ سے 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں، پولیس پہلے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

banner

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پہاڑ کی ڈھلوان پر جنگل کے علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جبکہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024