امریکہ نےدعوی کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔
امریکی حکام نے صدر جو بائیڈن کے جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے ثالث قطر کے رہنماوں کو دیے گیے پیغام کی بازگشت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور جتنا جلد ممکن ہو سکے انہیں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہیے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز کہا “ہم واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم معاہدے پر اتفاق کے آخری مرحلے میں ہیں۔”
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے اس بات کو مسترد کیا ہے کہ یحیٰ سنواری کی تقرری جنگ بندی کے مذاکرات کو مزید پیچیدہ بنادے گی۔
کربی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سنواری نو ماہ طویل مذاکرات میں پہلے سے ہی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ہونے کے ناطے انہیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کو کیسے لیا جائے۔