Sunday, October 6, 2024, 6:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی شکست کی صورت میں انتقالِ اقتدار پرامن طریقے سے دکھائی نہیں دیتا، صدر بائیڈن

ٹرمپ کی شکست کی صورت میں انتقالِ اقتدار پرامن طریقے سے دکھائی نہیں دیتا، صدر بائیڈن

ہم ٹرمپ کو سنجیدہ نہیں لیتے؛ صدر بائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کی صورت میں انتقالِ اقتدار پرامن طریقے سے ہو گا۔

ایک انٹرویو کے دوران صدر بائیڈن سے پوچھا گیا کہ اگر ٹرمپ صدارتی الیکشن ہارتے ہیں تو کیا اقتدار پر امن طور پر اگلی حکومت کو منتقل ہو گا؟

جواب میں بائیڈن نے کہا کہ ” اگر ٹرمپ کو شکست ہوتی ہے تو میں اس بارے میں بالکل پراعتماد نہیں ہوں۔”

بائیڈن نے اپنے جواب میں کہا کہ ٹرمپ جو بات کرتے ہیں ان کے نزدیک اس کا وہی مطلب ہوتا ہے۔

banner

ان کے بقول، “ہم انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔ وہ جو کہتے ہیں اس کا وہی مطلب ہوتا ہے۔ یہ باتیں کہ اگر ہم ہارجاتے ہیں تو خون خرابا ہو گا۔”

خیال رہے کہ ریاست اوہائیو میں مارچ کے مہینے میں ٹرمپ نے ایک انتخابی ریلی میں دھمکی دی تھی کہ ان کے ہارنے کی صورت میں خون بہے گا۔

اس وقت ٹرمپ امریکی گاڑیوں کی صنعت کو بیرونی مقابلے سے بچانے کی ضرورت پر بات کر رہے تھے۔ بعد ازاں، انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہ بات آٹو انڈسٹری کے حوالے سے کر رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024