Monday, October 7, 2024, 2:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ کو ایران میں بڑی تعداد میں پھانسیوں پر تشویش

اقوام متحدہ کو ایران میں بڑی تعداد میں پھانسیوں پر تشویش

ایران میں جولائی میں 38 افراد کو پھانسی دی گئی ؛ یو این ایچ سی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ ایرن نے اس ہفتے دو دنوں میں 29 افراد کو پھانسی دی ہے

یو این ایچ سی آر کے سربراہ نے اتنے مختصر عرصے میں پھانسیوں کی “خطرناک حد تک زیادہ تعداد” کی مذمت کی ۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے جمعہ کو کہا کہ اس نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں جولائی میں 38 افراد کو پھانسی دی گئی

ان کے مطابق ایران میں اس سال پھانسیوں کی کل تعداد کم از کم 345 ہو گئی ہے – ان میں پندرہ خواتین سمیت ،زیادہ تر سزائیں منشیات یا قتل کے جرم میں دی گئیں۔

banner

یو این کے حقوق کے دفتر کی ترجمان لِز تھروسل نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی ایک بریفنگ میں بتایا کہ ” قتل میں دانستہ طور پر ملوث نہ ہونے سے متعلق جرائم کے لیے سزائے موت کا نفاذ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں اور معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔”

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک کو ان رپورٹس پر سخت تشویش ہے کہ ایرانی حکام نے اس ہفتے دو دنوں کے دوران، مبینہ طور پر ملک بھر میں کم از کم 29 افراد کو پھانسی دی۔”

انہوں نے کہا “یہ اتنے کم وقت میں پھانسیوں کی خطرناک حد تک بڑی تعداد ہے ۔”

تھروسیل نے کہا کہ کرد، عرب اور بلوچ سمیت، اقلیتیں پھانسیوں سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوئیں۔ کچھ قیدیوں کو ان کے خاندان یا وکیلوں کو مطلع کیے بغیر پھانسی دے دی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024