Saturday, October 12, 2024, 8:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پرپابندی ختم کرنےکا فیصلہ

امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پرپابندی ختم کرنےکا فیصلہ

کنونشل آرمز ٹرانفسر پالیسی کے تحت کیس بائے کیس بنیاد پر ہتھیاروں کی فروخت ہوگی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کو فضا سے زمین پرمار کرنے والے ہتھیار دیئے جا سکیں گے۔

امریکی عہدیدار نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کو کنونشل آرمز ٹرانفسر پالیسی کے تحت کیس بائے کیس بنیاد پر ہتھیاروں کی فروخت شروع کی جائے گی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو معاہدے میں اپنے طرف کی معاملات دیکھنے ہیں جبکہ ہم اپنی طرف سے تیار ہیں، سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت اگلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

banner

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ یمنی حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد کشیدگی میں کمی کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2022 میں معاہدہ ہونے کے بعد اب تک سعودی عرب کی جانب سے یمن پر کوئی فضائی حملہ کیا گیا اور نہ ہی یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کوئی سرحد پار حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھاکہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سےکانگریس کو فیصلے سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت اگلے ہفتے سے شروع کی جاسکتی ہے اور ممکنہ طور پر جمعے کے روز حکومت ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردے گی۔

واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق کوئی بین الاقوامی ڈیل کرنے سے قبل اسے کانگریس سے منظور کروانا لازم ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024