Monday, October 7, 2024, 2:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟ عرفی جاوید نے غلطی کا اعتراف کرلیا

نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟ عرفی جاوید نے غلطی کا اعتراف کرلیا

ان کی ذاتی اور نازیبا تصاویر کووڈ وبا کے بعد لیک ہوئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وڈ کی متنازع شخصیت عرفی جاوید نے اپنی نازیبا تصاویر لیک ہونے کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

عرفی جاوید اپنے غیر معمولی فیشن سینس اور بے باک انداز کی بدولت اکثر و بیشتر میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، ایسے میں عرفی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی نازیبا تصاویر لیک ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈکاسٹ میں عرفی جاوید نے اعتراف کیا ان کی ذاتی اور نازیبا تصاویر کووڈ وبا کے بعد لیک ہوئیں، اس وقت کسی نے میرا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔

عرفی جاوید کے مطابق میری تمام تصاویر اس وقت میموریز میں safe تھیں جو کہ میری غلطی تھی، اسی غلطی کی وجہ سے میری تمام پرائیویٹ تصاویر لیک ہو گئیں۔

banner

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد کسی نے میری پرائیویٹ تصاویر اسٹوری پر پوسٹ کر دیں لیکن جیسے ہی مجھے اس بات کا علم ہوا میں نے انہیں فوراً ڈیلیٹ کر دیا تاہم تب تک بہت سے لوگ اس اسٹوری کے اسکرین شاٹس لے چکے تھے، یہی وجہ تھی کہ میری پرائیویٹ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024