Monday, October 7, 2024, 12:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کا روس پر حملہ، زیلنسکی کی تصدیق

یوکرین کا روس پر حملہ، زیلنسکی کی تصدیق

جنگ کو جارح ملک کی سرزمین پر لے کر جا رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

کئی دن کی خاموشی کے بعد یوکرین کے صدر صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں پہلی بار تسلیم کیا کہ یوکرین کی فوج اب جنگ کو جارح ملک کی سرزمین پر لے کر جا رہی ہے۔

یوکرین کے ایک سینیئر سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ یوکرینی فوج کے ’ہزاروں‘ اہلکار روس میں کرسک کے علاقے پر حملے میں حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد روس کو ’غیر مستحکم‘ کرنا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس پر حملے نے ہمارے حوصلے بلند کر دیئے ہیں۔

ماسکو کی جانب سے 2022 میں کیئف پر حملے کے بعد یہ یوکرین کا روس کے خلاف سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

banner

منگل کو یوکرین کی افواج نے روسی سرحدی علاقے کرسک کے کچھ مغربی حصوں کو گھیر لیا تھا۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ مسلح افواج یوکرینی فوج کے حملے کی کوشش کو پسپا کر رہی ہیں۔

وزارت دفاع نے مزید کہا تھا کہ ملایا لوکنیا، اولگووکا اور ایواشکووسکوئے کے علاقے میں شدید لڑائی ہوئی۔

یوکرین کے ایک سینیئر سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ یوکرین روس میں مداخلت کے دوران ’بین الاقوامی انسانی قانون کی سختی سے پابندی‘ کرے گا اور کسی بھی علاقے کو ضم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024