Saturday, October 12, 2024, 10:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی انتخابات پر سروے: کاملا ہیرس کو تین اہم ریاستوں میں ٹرمپ پر برتری

امریکی انتخابات پر سروے: کاملا ہیرس کو تین اہم ریاستوں میں ٹرمپ پر برتری

وسکونسن، پینسلوینیا اور مشی گن میں ٹرمپ کے 46 اور 50 فیصد پوائنٹس؛ جائزہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس ایک عوامی جائزے کے مطابق رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں تین اہم ترین سمجھی جانے والی ریاستوں وسکونسن، پینسلوینیا اور مشی گن میں ری پبلکن مدِ مقابل اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے چار پوائنٹس آگے ہیں۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ اور نیویارک کے ’سیانا کالج‘ کے پانچ سے نو اگست کے درمیان کیے گئے مشترکہ سروے کے مطابق کاملا ہیرس ممکنہ ووٹروں میں 50 فی صد کے ساتھ ان تین ریاستوں میں ٹرمپ کے 46 فی صد کے مقابلے میں چار پوائنٹس سے آگے ہیں۔

سروے میں ممکنہ غلطی کا امکان مشی گن ریاست میں لگ بھگ 4.8 پوائنٹس، پینسلوینیا میں 4.2 پوائنٹس اور وسکونسن میں لگ بھگ 4.3 پوائنٹس تھا۔

’نیویارک ٹائمز‘ اور سیانا کالج نے سروے میں 1973 ممکنہ ووٹرز کی رائے معلوم کی تھی۔

banner

کاملا ہیرس کی قیادت سنبھالنے سے ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی مہم کو دوبارہ تقویت ملی ہے۔

ان ریاستوں میں خاص طور پر مشی گن میں کچھ لبرل، مسلم امریکی اور عرب امریکی گروہوں نے امریکہ کی اسرائیل کے لیے حمایت کی مخالفت کی تھی۔

ان اہم ترین تینوں ریاستوں کے لگ بھگ دو لاکھ افراد نے غزہ کی پالیسی کے سبب ڈیموکریٹک پرائمریز میں صدر جو بائیڈن کی عدم حمایت کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024