Sunday, October 6, 2024, 10:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں ہنگاموں میں ملوث ایک ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

برطانیہ میں ہنگاموں میں ملوث ایک ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

575 پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے؛ پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی، آتشزنی اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور دیگر تاریکن وطن کو نشانہ بنانے میں ملوث ایک ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے افراد کو فوری طور پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان میں سے کئی ایک کو قید کی لمبی سزائیں بھی ی گئی ہیں۔

نیشنل پولیس چیفس کونسل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہنگاموں سے تعلق کے سلسلے میں برطانیہ بھر سے 1ہزار 24 افراد کو پکڑا گیا ہے اور ان میں سے 575 پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

گرفتار کیے جانے والوں میں ایک 69 سالہ شخص اور بلفاسٹ میں ایک 11 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک 13 سالہ لڑکی نے عدالت میں تشدد کا اعتراف کیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق 31 جولائی کو اس لڑکی کو ایک ہوٹل کے داخلی دروازے پر ان تارکین وطن کو مکے اور لاتیں مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو وہاں پناہ کے لیے آئے تھے۔

banner

ہنگاموں کا سلسلہ شمالی قصبے ساؤتھ پورٹ میں 29 جولائی کو تین کمسن لڑکیوں کے قتل کے ردعمل میں شروع ہوا تھا، جس کا سوشل میڈیا پر غلط طور پر الزام ایک مسلم پناہ گزین پر لگایا گیا تھا۔

ان جھوٹی خبروں کے پھیلنے کے بعد برطانیہ بھر کے شہروں اور شمالی آئرلینڈ میں بھی فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024