Saturday, October 19, 2024, 11:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

لڑاکا طیارے اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے اپنے قریبی اتحادی اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ کانگریس کو اس فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فروخت کیے جا رہے ساز و سامان میں 50 سے زیادہ ایف-15 جنگی طیارے، فضا سے فضا میں درمیانی فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ایڈوانس میزائل، ٹینک کے 120 ایم ایم کے گولے، ٹیکٹیکل گاڑیاں اور زیادہ دھماکہ خیز مارٹر شامل ہیں۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیل کو جلد ہی کسی بھی وقت ہتھیار ملنے کی توقع نہیں ہے۔ اس معاہدے پر عمل در آمد کے لیے کئی برس درکار ہوں گے۔

banner

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو جو ساز و سامان فروخت کیا جائے گا وہ اس کی طویل مدتی عسکری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

امریکہ اور اسرائیل میں اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر ساز و سامان کی فراہمی 2026 میں ہو گی۔

 

 

میٹا ڈسکرپشن:

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024