Saturday, September 21, 2024, 10:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی انتخابات میں ایرانی مداخلت کے لئے کوشاں، مائیکروسافٹ

امریکی انتخابات میں ایرانی مداخلت کے لئے کوشاں، مائیکروسافٹ

روس اور چین بھی امریکہ میں سیاسی تقسیم کو بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

مائکروسافٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران آن لائن اپنی سرگرمی میں اضافہ کر رہا ہے جس کا مقصد امریکی انتخابات کو نشانہ بنانا ہے

رپورٹ کے مطابق جون میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک گروپ نے فشنگ ای میل کے ذریعے امریکی انتخابی مہم کے ایک عہدیدار کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ گروپ نے ای میل کے جاری ہونے کے مقام کو خفیہ رکھنے کے لیے اسے ایک سابق سینئیر مشیر کے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے بھیجا۔

مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ سخت مقابلے والی ریاستوں میں ایرانی کارندوں نے جھوٹی خبریں گھڑنے، سرگرم کارکنوں کا روپ دھارنے، امریکی ووٹروں میں تفرقہ ڈالنے پر مہینوں صرف کیے ہیں۔

banner

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ روس اور چین بھی امریکہ میں سیاسی تقسیم کو انتخابات کے دوران تفرقے کے اپنے پیغامات کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی رپورٹ میں ایران کی حالیہ کارروائی کی چار مثالیں بیان کی گئی ہیں جو کمپنی کو توقع ہے کہ نومبر کے الیکشن نزدیک آتے ہی بڑھ جائیں گی۔

مائیکروسافٹ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی گروپ ایسی ویب سائٹس بناتا رہا جو امریکہ میں قائم نیوز سائٹس کی طرح ظاہر ہوتیں اور سیاسی منظر نامے کے حریف ووٹروں کو ہدف بناتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک جعلی نیوز سائٹ جس کے مخاطب بائیں جانب جھکاؤ رکھنے والے ناظرین ہیں، ٹرمپ کی توہین کے لیے انہیں،” ہزیانی پاگل” لکھتی ہے اور بیان کرتی ہے کہ وہ منشیات استعمال کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی بیان کردہ ایک تیسری مثال میں ایرانی گروپ امریکی سرگرم کارکنوں کا روپ دھار کر ممکنہ طور پر الیکشن کے قریب ہونے والی کارروائیوں پر اثر انداز ہونے کے لیے بنیادی کام کر رہے ہیں۔

آخر میں رپورٹ کے مطابق مئی میں ایک ایرانی گروپ نے ایک سخت مقابلے والی ریاست میں ایک سرکاری ملازم کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ سائبر حملہ الیکشن میں مداخلت کی کوششوں سے متعلق تھا یا نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024