Monday, October 7, 2024, 12:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خطرناک منکی پاکس وائرس عالمی ایمرجنسی قرار

خطرناک منکی پاکس وائرس عالمی ایمرجنسی قرار

ان وباؤں کو روکنے  کے لیے منظم عالمی ردعمل ضروری ہے؛ تیدروس

by NWMNewsDesk
0 comment
 عالمی ادارہ صحت نے افریقی ملک کانگو میں وائرل انفیکشن اور پڑوسی ممالک میں پھیلنے کے بعد منکی پاکس کو دو سال میں دوسری مرتبہ عالمی صحت کے
لیے ایمرجنسی قرار دے دیا۔

براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں منکی پاکس کا ایک نیا ویرینٹ سامنے آگیا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقہ کے 13 ممالک میں ایمپوکس کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت افریقی ملک کانگو میں منکی پاکس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

افریقی خطے میں منکی پاکس کے 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

رواں برس کانگو میں اس وائرس  سے 500 سے زائد اموات ہوئیں، جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ایڈہانوم نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ان وباؤں کو روکنے اور انسانی جانیں بچانے کے لیے منظم عالمی ردعمل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگو میں منکی پاکس کی نئی قسم کی تشخیص اور تیزی سے پھیلاؤ اور افریقہ سمیت دیگر ممالک تک پھیلاؤ کے خطرات انتہائی پریشان کن ہیں۔
تیدروس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے 15 لاکھ ڈالر کا فنڈ جاری کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید جاری کرنے کا منصوبہ ہے اور عالمی ادارہ صحت کو اس حوالے سے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر درکار ہیں اس کے لیے ڈونرز سے فنڈنگ کی اپیل کا بھی منصوبہ ہے۔
خیال رہے کہ منکی پاس قریبی تعلق سے پھیل سکتا ہے، عام طور پر معمولی ہے اور بعض معاملات میں جان لیوا ہے، اس کی علامات میں زکام اور جسمانی تھکاوٹ عام ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ منکی پاکس سب سے پہلے افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں رپورٹ ہوا تھا اور اس کو کلیڈ آئی کا نام دیا گیا تھا لیکن نئی ویریئنٹ کو کلیڈ آئی بی کہا جا تا ہے جو معمول کے مطابق ملنے سے پھیلتا ہے۔
قبل ازیں براعظم افریقہ کی تنظیم نے پورے خطے میں منکی پاکس کے حوالے سے ایمرجنسی صورت حال قرار دیا تھا اور الرٹ جاری کیا تھا کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024