Sunday, October 6, 2024, 8:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کا سپرسونک بمبار طیارہ سائیبیریا میں گر کر تباہ

روس کا سپرسونک بمبار طیارہ سائیبیریا میں گر کر تباہ

طیارے میں 4 پائلٹ موجود تھے، ایک پائلٹ ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی فضائیہ کا سپرسونک بمبار طیارہ جنوب مشرقی سائبیریا میں ارکتسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹی یو ایم۔322 سپر سونک بمبار طیارے کو حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کےقریب طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

طیارے کا عملہ طیارے کو رہائشی علاقوں سے دور لے جانے میں کامیاب ہوا جس کی وجہ سے زمین پر کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 4 پائلٹ موجود تھے جن میں سے تین زخمی اور ایک شدید زخمی حالت میں تھا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

banner

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ معمول کی پرواز کے دوران طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ شہری علاقے سے دور جنوب مشرقی سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں گر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024