Monday, October 7, 2024, 12:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی گلوکار انڈین ریپر یو یو ہنی سنگھ کی میوزک البم میں سُروں کا جادو جگائیں گے

پاکستانی گلوکار انڈین ریپر یو یو ہنی سنگھ کی میوزک البم میں سُروں کا جادو جگائیں گے

لوک گلوکارہ صاحبہ اور وہاب بگٹی البم ’گلوری‘ میں جلوہ گر ہوں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 سے مشہور ہونے والے پاکستان کے دو گلوکار انڈیا کے معروف ریپر اور میوزک پروڈیوسر یو یو ہنی سنگھ کی میوزک البم میں نظر آئیں گے۔

لوک گلوکار صاحبہ اور وہاب بگٹی 26 اگست کو ہنی سنگھ کی نئی ریلیز ہونے والی البم ’گلوری‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

یو یو ہنی سنگھ نے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ 18 گانوں پر مشتمل ایک البم ریلیز کرنے جا رہے ہیں جس میں انہوں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں کے ساتھ مل کر گانے تیار کیے ہیں۔

پاکستان میں نشر ہونے والے میوزک شو کوک اسٹوڈیو سے مشہور ہونے والے لوک گلوکار وہاب بگٹی اٹلی کے گلوکار لوئیوناگ کے ساتھ ’بیبا‘ میں جبکہ صاحبہ ہینڈلز کے ہمراہ ’ریپ گاڈ‘ نامی گانے میں اپنے سروں کا جادو جگائیں گی۔

banner

ہنی سنگھ کہتے ہیں کہ یہ البم سرحدوں کی تفریق سے ماورا ہے جو نئی جہتوں کو متعارف کروائے گی، اور دیسی کلعہ کار کی دسویں اینیورسری کے موقع پر البم ریلیز ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سروں کے جادو کا مزید تڑکا لگے گا، یقین جانیے یہ البم میوزک کی دنیا میں ایک دھماکہ ہوگا۔

ہنی سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان تمام 18 گانوں کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کے ساتھ گلوری البم کی تعارفی ویڈیو میں ریپ گاڈ جس میں صاحبہ بھی شریک ہیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے۔‘

واضح رہے کہ وہاب بگٹی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے ’کانا یاری‘ سے مشہور ہوئے تھے جس میں کیفی خلیل اور ایوا بی بھی شامل تھے جبکہ صاحبہ نے سیزن 15 کے ’آئی آئی‘ سے خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024