Friday, September 20, 2024, 11:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس نے غزہ فائر بندی کی ’نئی‘ شرائط کو مسترد کر دیا

حماس نے غزہ فائر بندی کی ’نئی‘ شرائط کو مسترد کر دیا

جنگ بندی کا معاہدہ جلد طے پانے والا ہے؛ صدر جو بائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

قطر میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کے ساتھ دو روزہ بات چیت کے بعد امریکہ کی جانب سے پیش کردہ غزہ میں فائر بندی کے منصوبے میں ’نئی شرائط‘ کو حماس نے مسترد کر دیا ہے۔

باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کی مصر کی سرحد کے ساتھ واقع غزہ کے علاقے میں موجودگی کو مسترد کردیا ہے

حماس نے اسرائیلی یرغمالوں کے لیے فلسطینی قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل کو ویٹو کا حق اور کچھ قیدیوں کو غزہ واپس بھیجنے کی بجائے انہیں ملک بدر کرنے کی تجاویز کو بھی ماننے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ دس ماہ کی خونریزی کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا ایک معاہدہ طے پانے والا ہے۔

banner

انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبو تاژ نہ کریں۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے تاکہ وہ اس امر کو اجاگر کریں کہ ایک جامع جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کا معاہدہ اب طے ہونے والا ہے اور یہ کہ کسی کو بھی خطے میں اس عمل کو سبو تاژ نہیں کرنا چاہیے ۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے ثالثوں کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ’قریب لانے والی تجویز‘ پیش کی ہے جس میں اگلے ہفتے قاہرہ میں مذاکرات کے نئے دور میں جلد ایک معاہدے کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مذاکرات کے اختتا م کے تھوڑی ہی دیر بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل، ثالثوں کی جانب سے حماس کو یرغمالوں کی رہائی کے کسی معاہدے سے انکار سے باز رکھنے سے متعلق کوششوں کو سراہتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ثالث اور امریکہ اسرائیل کے بنیادی اصولوں سے خوب واقف ہیں اور اسرائیل کو توقع ہے کہ ان کا دباؤ حماس کو 27 مئی کے اصولوں کو قبول کرنے پر آمادہ کر دے گا تاکہ معاہدے کی شرائط پر عمل در آمد ہو سکے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024