Saturday, September 21, 2024, 1:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بیرون ملک تعینات شیخ حسینہ کے قریبی سفراء کی چھٹی

بیرون ملک تعینات شیخ حسینہ کے قریبی سفراء کی چھٹی

عبوری حکومت کا مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کو واپسی کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے امریکہ، روس، سعودی عرب، جاپان اور جرمنی سمیت 7 ممالک سے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی سفیروں کو واپس طلب کرلیا۔

نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت نے ایک اہم انتظامی رد و بدل کے تحت مختلف ممالک میں تعیات اپنے سفیروں کو واپس بلانے کے احکامات دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبوری حکومت نے واشنگٹن میں تعینات سفیر محمد عمران، ماسکو میں تعینات سفیر قمر الحسن، ریاض میں سفیر جاوید پٹواری، ٹوکیو میں سفیر شہاب الدینی، برلسن میں سفیر مشرف حسین بھویاں، ابوظہبی میں تعینات سفیر ابو ظفر، ابوظہبی میں تعینات ہائی کمشنر عزیر السلام اور مالے میں تعینات ہائی کمشنر ابوالکلام آزاد کو واپس بلالیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھایا تھا۔

banner

صدر محمد شہاب الدین نے 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا اور بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بنی۔

بڑے پیمانے پرعوامی احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے بطور وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ بنے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024