Saturday, October 12, 2024, 9:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کاملا ہیرس منتخب ہوئیں تو امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی : ٹرمپ

کاملا ہیرس منتخب ہوئیں تو امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی : ٹرمپ

جوبائیڈن کے دور میں 35 لاکھ سے زائد امریکی بےروزگار ہوئے

by NWMNewsDesk
0 comment

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملا ہیرس صدر منتخب ہوئیں تو امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے معیشت برباد کردی ہے

بائیڈن کے دور میں 35 لاکھ سے زائد امریکی بےروزگار ہوئے، بدترین مہنگائی کی وجہ سے ہر گھرانے پر سالانہ 28 ہزار ڈالر کا بوجھ پڑاا۔

ان کاکہنا تھا کہ کاملا ہیرس کی نام نہاد پاورپلانٹس بند کرنے کی پالیسی ختم کردوں گا، صدر منتخب ہوا توامریکی اسٹیل ملز کی نجکاری روک دوں گا۔

banner

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس نے بائیڈن کی جگہ ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے امریکہ میں بغاوت کی، جوبائیڈن کی بجائے کاملاہیرس کو ہرانا میرے لیے آسان ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوگا جس میں ڈیموکریٹ کی جانب سے کاملا ہیرس اور ری پبلیکننز کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط امیدوارہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024