Saturday, October 12, 2024, 10:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ غزہ جنگ بندی کے بارے میں پھر پرامید

امریکہ غزہ جنگ بندی کے بارے میں پھر پرامید

اسرائیل اور حماس سے نئی تجاویز ماننے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات جنگ بندی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ وہ بھی آگے بڑھیں۔

غزہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کی امریکی وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ سی آئی اے چیف ولیم برنز اور سینیئر امریکی ذمہ دار بریٹ مکگرک قا ہرہ میں جمعرات کی شام سے شروع ہونے والے مذاکرات میں شریک ہیں۔

ان مذاکرات کے بارے میں قومی سلامتی کونسل کے لیے امریکی ترجمان جان کربی نے کہا مذاکرات میں جنگ بندی کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے۔ اب ہماری ضرورت یہ ہے کہ دونوں طرف سے فریق عملدرآمد کے لیے آگے بڑھیں۔

banner

جان کربی نے کہا ‘ جمعرات کی رات کو ابتدائی طور پر قاہرہ میں جاری مذاکرات تعمیری نوعیت کے تھے۔ اس لیے ہم ان مذاکرات میں ایک طرح سے تحرک دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول یہ مذاکرات دو دن مزید جاری رہیں گے۔’

انہوں نے کہا ‘ سفارتی کوششوں کے ٹوٹ بکھر جانے کی اطلاعات درست نہیں ، ہمارے وزیر خارجہ نے اسی ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خلا کو پر کرنے والی امریکی تجاویز کے حوالے سے ‘ آن بورڈ ‘ ہیں۔ تاکہ دس ماہ سے زیادہ عرصے پر پھیل چکی جنگ کا خاتمہ ہو سکے ‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024