Monday, October 7, 2024, 12:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا دورۂ یوکرین

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا دورۂ یوکرین

بھارت نے روس یوکرین جنگ میں امن کی طرف ہے؛ مودی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی دورۂ یوکرین مکمل کرنے کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

 سن 1991 میں یوکرین کی آزادی کے بعد کسی بھارتی وزیرِ اعظم کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ تھا۔

وزیرِ اعظم مودی 21 اگست کو پولینڈ پہنچے تھے جہاں سے وہ بذریعہ ٹرین کیف گئے تھے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے صدر دلودیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں سفارت کاری اور مذاکرات سے یوکرین روس تنازع کے پر امن حل کی کوشش کا اعادہ کیا۔

banner

وزیرِ اعظم مودی نے کہا  بھارت نے جنگ میں غیر جانبدار مؤقف کبھی اختیار نہیں کیا بلکہ وہ امن کی طرف رہا ہے۔۔

انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنگ اور تشدد مسائل کا حل نہیں ہیں۔ انھوں نے خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تعمیری تبادلۂ خیال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مودی کے دورۂ یوکرین کے موقع پر چار معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کے تحت زراعت، غذائی صنعت، ادویات، ثقافت اور انسانی امداد کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔

مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں نے مستقبل میں باہمی تعلقات کو جامع شراکت داری سے اسٹرٹیجک شراکت داری تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یوکرین بھارت تجارت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2021- 2022 میں باہمی تجارت 3.39 بلین ڈالر تھی جو کہ 2023-2024 میں کم ہو کر 0.71 بلین ڈالر تک آگئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024