13
نیپال میں بھارتی سیاحوں کی بس دریا میں جا گری
خوفناک حادثے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
یہ بس سیاحتی شہر پوکھرا سے دارالحکومت کھٹمنڈو جا رہی تھی۔
مقامی حکام کے مطابق بس میں سوار 43 میں سے 27 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے
مزید 16 زخمی مسافروں کو ریسکیو کرکے علاج کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو پہنچادیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بس میں سوار تمام افراد بھارتی شہری تھے جوایک رات قبل پوکھرا ٹھہرنے کے بعد کھٹمنڈو جا رہے تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اپریل سے اب تک نیپال کی سڑکوں پر لگ بھگ 2,400 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔