Saturday, September 21, 2024, 8:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی انتخابات میں آزاد امیدوار کینیڈی جونیئرکا ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

امریکی انتخابات میں آزاد امیدوار کینیڈی جونیئرکا ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

کاملا ہیرس کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہتے؛ کینیڈی کی ٹرمپ کی ریلی میں شرکت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے انتخابی مہم معطل کرنے اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

کینیڈی نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر گلینڈل میں ٹرمپ کی ریلی میں بھی شرکت کی۔

ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں صحافیوں اور اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے کینیڈی نے کہا کہ انہیں اب یقین نہیں رہا کہ ان کے پاس انتخابی جیت کا راستہ ہے۔ ان کے بقول وہ انتخابی مہم ختم نہیں کر رہے بلکہ اسے صرف معطل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کو فائدہ پہنچائیں۔

banner

کینیڈی جونیئر امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں اور ان کے والد رابرٹ ایف کینیڈی امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ دونوں ساٹھ کی دہائی میں قتل کر دیئے گئے تھے۔

کینیڈی جونیئر امریکہ کی دس ریاستوں میں ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان مقابلے میں بطور اسپوائلر کا کردار ادا کر سکتے تھے۔

انہوں نے ریاست ایریزونا میں بیلٹ پیپر سے اپنا نام ہٹانے کے لیے دستاویزی کارروائی بھی مکمل کرلی ہے۔ ایریزونا ایک سوئنگ ریاست ہے جو پانچ نومبر کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ستر سالہ کینیڈی جونیئر کا کہنا تھا کہ ان ریاستوں میں جہاں وہ اسپوائلر کا کردار ادا کر سکتے ہیں وہاں کے بیلٹ سے اپنا نام ہٹوا لیں گے۔ لیکن ایسی ریاستیں جہاں ڈیموکریٹس کو ان کی موجودگی سے فائدے کا امکان نہ ہو، وہاں ان کے حامی انہیں ووٹ دے سکیں گے۔

کینیڈی نے دعویٰ کیا کہ ایک ایمان دارانہ نظام میں وہ انتخابات جیت جاتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیا نے انہیں سینسر کر رکھا ہے جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کئی ریاستوں میں بیلٹ پیپر پر آنے کے لیے انہیں روکا ہے۔

کینیڈی جونیئر ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل تھے اور گزشتہ برس اکتوبر میں انہوں نے اس دوڑ سے الگ ہو کر آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی شام ایک سیاسی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس میں دوبارہ آئے تو وہ قاتلانہ حملوں سے متعلق آزاد کمیشن قائم کریں گے اور 1963 میں قتل ہونے والے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات کو عام کر دیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024