Saturday, September 21, 2024, 4:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ پر ایک اور قاتلانہ حملے کی دھمکی کے ملزم کی شناخت ظاہر

ٹرمپ پر ایک اور قاتلانہ حملے کی دھمکی کے ملزم کی شناخت ظاہر

رونالڈلی سیورڈ نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی، پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں ایریزونا پولیس ایک شخص کی تلاش میں ہے جس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سوشل میڈیا پر دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے لیے میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد کا دورہ کرتے ہوئے کوچیز کاؤنٹی میں ہیں۔

شیرف کے دفتر نے بتایا کہ 66 سالہ رونالڈلی سیورڈ کے خلاف وارنٹ ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’مذکورہ شخص کی دھمکی سے زیادہ خوفزدہ نہیں ہوں لیکن وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو برے لوگوں کے لیے بہت برا ہے‘۔

banner

واضح رہے کہ 5 نومبر کے عام انتخابات سے قبل امیدواروں کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اگست کے اوائل میں ورجینیا کے ایک شخص پر ٹرمپ کی ڈیموکریٹک حریف نائب صدر کملا ہیرس کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دسمبر میں نیو ہیمپشائر کے ایک شخص کو ریپبلکن صدارتی امیدواروں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جولائی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں وہ بال بال بچ گئے تھے، گولی کان کو چھو کر نکلی تھی جس میں دو دیگر زخمی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

شوٹنگ کے بعد یو ایس سیکرٹ سروس نے بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال کی تھی۔ اس کے نتیجے میں ایجنسی کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024