Monday, October 7, 2024, 1:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ کا اسرائیلی بیان

مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ کا اسرائیلی بیان

مسجد اقصیٰ کی قانونی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی؛ اسرائیلی وزیراعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کریں گے

قومی سلامتی کے وزیر إيتمار بن غفيرنے ایک انٹرویو میں کہا اگر یہ ممکن ہوا تو وہ الاقصی کے احاطے میں ایک یہودی عبادت گاہ تعمیر کریں گے۔

بن گویر نے انٹرویو میں کہا کہ ’اگر میں کچھ بھی کر سکتا ہوں تو میں اس مقام پر اسرائیلی پرچم لگا دوں گا۔‘

انتہا پسند وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی قانون ٹیمپل ماؤنٹ میں مسلمانوں اور یہودیوں کے نماز ادا کرنے کے حقوق کو مساوی قرار دیتا ہے

banner

صحافی نے اس پوچھا کہ اگر یہ ان پر منحصر ہوتا تو کیا وہ اس مقام پر یہودی عبادت گاہ تعمیر کریں گے؟ جس پر بن گویر نے جواب دیا: ’ہاں۔‘

اتمار بن گویر نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ ’یہودیوں کو احاطے میں عبادت کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے یہودیوں اور دیگر غیر مسلموں کو اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی بیت المقدس کے احاطے میں مقررہ اوقات کے دوران جانے کی اجازت ہے، لیکن انہیں وہاں عبادت کرنے یا مذہبی علامتوں کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دسمبر 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اتمار بن گویر قومی سلامتی کے وزیر کی حیثیت سے کم از کم چھ بار متنازع مقدس مقام کا دورہ کر چکے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں بن غفير نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے احاطے میں عبادت کی ہے جس کی متعدد بااثر اسرائیلی ربیوں سمیت بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

اتمار بن گویر کی ہرزہ سرائی کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ مسجد اقصیٰ کی قانونی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

اسرائیلی وزیر تعلیم نے بین گویر کے خیالات کو احمقانہ اور پاپولسٹ قرار دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024