Monday, October 7, 2024, 12:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کاملا ہیرس کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

کاملا ہیرس کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

تارکین وطن کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھےہٹ گئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدارتی اُمیدوار کاملاہیرس نے اپنےنائب صدراتی امیدوار ٹِم والز کے ساتھ پہلے مشترکہ انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بہت سے بے گناہ فلسطینی مارے جا رہے ہیں لیکن وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں روکیں گی، غزہ میں جنگ بندی کیلئے قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کاملا ہیرس نے صاف کہا کہ وہ سابق صدر بارک اوباما کی قائم کردہ روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنی کابینہ میں ری پبلکن پارٹی کے فرد کو شامل کریں گی کیونکہ وہ ہمیشہ سے مختلف آراء کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہیں۔

سرحدی سکیورٹی کے مسئلے پر کاملا نے ٹرمپ کو بھی برابر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں کے ارکانِ کانگریس نے مل کر بارڈر سکیورٹی بل تیار کیا تھا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے اُسے مسترد کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگر صدر منتخب ہوئیں تو اُس قانون کو یقینی بنائیں گی تاکہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر 1500 اضافی سکیورٹی ایجنٹس تعینات کیے جا سکیں۔

banner

2019 کے اپنے ایک اور مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے کاملا ہیرس نے کہا کہ اب وہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کو سزا دیئے بغیر چھوڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔

مریکی صدارتی اُمیدوار کا کہنا ہے کہ پچھلے 5 سال کے دوران فریکنگ اور سرحدی سکیورٹی جیسے کئی اہم معاملات میں اُن کے مؤقف میں ارتقائی تبدیلی آئی ہے لیکن اُن کی اقدار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

کاملا نے واضح کیا کہ وہ اب بھی ماحولیاتی تحفظ میں سنجیدہ ہیں اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ صاف توانائی کا فروغ جاری رکھیں گی۔2019

کی مہم میں کاملا ہیرس نے ماحولیات کی وجہ سے قدرتی گیس کے حصول کیلئے فریکنگ کی مخالفت کی تھی لیکن اب وہ اِس کی حمایت کرتی ہیں کیونکہ فریکنگ کی صنعت بہت زیادہ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024