ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر کی تباہی کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم اور شدید دھند کے سبب گر کر تباہ ہوا۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے حتمی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کی اہم وجہ اس علاقے کا پیچیدہ موسم تھا۔
رپورٹ کے مطابق 19 مئی کو شدید دھند کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا گیا تھا جس سے اس میں سوار افراد کی موت ہوئی۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ملک کے سپریم لیڈر آیات اللہ خامنہ ای کا جانیشن تصور کیا جاتا تھا۔ ان کا ہیلی کاپٹر مئی میں آذربائیجان کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ مئی کے وسط میں اس وقت ہوا تھا جب وہ سرحدی علاقے میں آذربائیجان اور ایران کے ڈیم کے مشترکہ منصوبے کا افتتاح کر کے تبریز جا رہے تھے۔