Saturday, October 12, 2024, 10:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں اسکول میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

امریکہ میں اسکول میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

مرنے والوں میں دو طالبعلم اور دو اساتذہ شامل، ملزم گرفتار

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی ریاست جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں 14 سالہ طالبِ علم کی فائرنگ کے نتیجے میں چار طلباء ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ اٹلانٹا شہر سے 70 کلومیٹر دور وینڈر نامی ایک ٹاؤن کے ہائی اسکول میں پیش آیا ہے۔

جارجیا کے بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو طالبِ علم اور دو اساتذہ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ نو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

banner

سیکیورٹی حکام نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ طالبِ علم کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ آور نے اسکول میں فائرنگ کیوں کی اور ساتھی طالبِ علم کو نشانہ کیوں بنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ فرد نے تنہا ہی یہ کارروائی کی تھی۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ طلبہ پڑھنے اور لکھنے کے بجائے خود کو محفوظ بنانے کے لیے طریقے دیکھ رہے ہیں۔ ان کے بقول اس کو عمومی معاملے کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔

امریکہ میں رواں برس فائرنگ کے 29 واقعات میں اب تک 127 افراد کی اموات ہوئی ہے۔

امریکہ میں 2023 میں فائرنگ کے 42 ہلاکت خیز واقعات ہوئے تھے جن میں 217 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024