بالی وڈ کے کنگ خان کا ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سلیبریٹیز میں پہلا نمبر ہے
فارچیون انڈیا کی فہرست کے مطابق شاہ رخ خان ہیں نے مالی سال 2024 میں 92 کروڑ انڈین روپے ٹیکس ادا کیا۔
انڈین سلیبریٹز کی فہرست کا مجموعی جائزہ لیا جائے تو دوسرے نمبر پر ساؤتھ انڈین اداکار تلپتی وجے ہیں جنہوں نے 80 کروڑ ادا کیے جبکہ سلمان خان 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔
مالی سال 2024 میں امیتابھ بچن نے71 کروڑ، اجے دیوگن 42 کروڑ، رنبیر کپور 36 کروڑ، ہریتک روشن 28 کروڑ، کپل شرما 26 کروڑ، کرینہ کپور 20 کروڑ، شاہد کپور 14 کروڑ انڈین روپے ٹیکس ادا کیا۔
انڈیا میں جہاں بالی وڈ کے اداکار خوب پیسہ کماتے ہیں وہیں کرکٹ انڈسٹری سے وابستہ کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
فارچیون انڈیا کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ویراٹ کوہلی مالی سال 2023-24 کے دوران ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے کھلاڑی تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی نے مالی سال 2024 میں 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
ٹیکس ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں کوہلی کے بعد اگلا نام لیجنڈری کرکٹر ایم ایس دھونی کا ہے۔ دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے سابق انڈین کپتان نے گزشتہ مالی سال میں 38 کروڑ انڈین روپے ٹیکس ادا کیا۔
کوہلی اور دھونی کے بعد، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر واحد انڈین کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان کی فہرست کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ لیجنڈری کرکٹر نے مالی سال 2024 میں ٹیکس کے طور پر 28 کروڑ انڈین روپے کی کل رقم ادا کی۔