10
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر غزہ جنگ بندی طے کرنے کے لیے حقیقی دباؤ ڈالے
قطر میں مقیم حماس کے مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیا نے کہا اگر امریکی انتظامیہ اور صدر بائیڈن واقعی جنگ بندی طے کرنا اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں اسرائیلی قبضے کے بارے میں اپنا اندھا تعصب ترک دینا چاہیے۔
فلسطینی عسکریت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ ایک نیا معاہدہ غیر ضروری ہے کیونکہ وہ مہینوں پہلے بائیڈن کی طرف سے پیش کئے گئے جنگ بندی کے ایک خاکے پر متفق ہو گئے تھے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں نئی تجاویز کی ضرورت نہیں ہے۔ہم نیتن یاہو کے جال میں پھنسنے سے خبردار کرتے ہیں جو جو ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت کو طول دینے کے لیے مذاکرات کا استعمال کرتے ہیں