Friday, October 4, 2024, 7:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نئے امریکی صدر سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، امریکہ

نئے امریکی صدر سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، امریکہ

سعودیہ اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات غزہ جنگ بندی کے ساتھ شروع ہوجائیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیلی کے سفارتی تعلقات غزہ جنگ بندی کے ساتھ شروع ہوجائیں گے
انھوں نے دعوی کیا کہ  نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہوگا۔
انھوں نے کہ کہ ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ایسا ہوگا۔
انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ میں اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہوجائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار میں ہی ایسا ہونے جا رہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کرالی تو سعودیہ اور اسرائیلی تعلقات کی بحالی کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے اور جنوری 2025 میں نئے صدر جوبائیڈن کی جگہ لے لیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024