12
مکہ مکرمہ کے علاقے وادی المغمس میں سرچ ٹیموں نے دو دن بعد سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش برآمد کر لی۔
مکہ مکرمہ کے مشرقی علاقے میں وادی المغمس میں یہ سانحہ پیش آیا تھا جس میں تین بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
چاروں بہن بھائی اپنے والدین کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے کہ اچانک گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں تین بچے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا بچہ ریلے میں بہہ گیا تھا۔
شہری دفاع کی امدادی ٹیمیں بچوں کے والدین کو سیلابی ریلے سے نکلنے میں کامیاب رہیں تھیں۔
لاپتہ بچے کی تلاش میں شہری دفاع کے علاوہ رضاکاروں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔