Monday, October 7, 2024, 1:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » معین علی نےانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

معین علی نےانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انہوں نے یہ فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے زیر غور نہ لانے کے بعد کیا

by NWMNewsDesk
0 comment
انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کی ورلڈکپ وننگ ٹیم کا حصہ رہنے والے معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب انہوں نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا،
انہوں نے یہ فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے زیر غور نہ لانے کے بعد کیا۔
معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔
انگلش کرکٹر نے کہا ہے کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے۔
معین علی کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔
انگلش کرکٹر نے کہا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔
واضح رہے کہ معین علی نے 2014 سے 2024 تک 298 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جس میں 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024