Saturday, October 12, 2024, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدارتی مباحثے سے پہلے ہی ٹرمپ کی مخالفین کو جیل بھیجنے کی دھمکی

صدارتی مباحثے سے پہلے ہی ٹرمپ کی مخالفین کو جیل بھیجنے کی دھمکی

جو بھی غیر اخلاقی رویے میں ملوث پایا جائے گا، اس کا پیچھا کیا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے دوران دھوکہ دہی کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ جیتنے پر وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جس میں طویل مدتی قید کی سزا بھی شامل ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا جیتنے پر، دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ سزا جس میں طویل مدتی قید بھی شامل ہے پر زور دیا جائے گا تاکہ انصاف کی یہ بددیانتی دوبارہ نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا خبردار رہیں، قانونی کارروائی وکلا، انتخابی مہم چلانے والوں، ڈونرز، غیرقانونی ووٹرز اور بدعنوان انتخابی عملے کے خلاف بھی ہو سکتی ہے۔
جو بھی شخص غیر اخلاقی رویے میں ملوث پایا جائے گا، اس کا پیچھا کیا جائے گا، اسے پکڑا جائے گا اور اس کے خلاف اس سطح پر مقدمہ چلایا جائے گا جو بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
سنیچر کو ایک مرتبہ پھر ٹرمپ نے کاملا ہیرس اور جو بائیڈن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’ان کی کرپشن بے نقاب کرنے پر وہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پرانے منصوبوں کو دہراتے ہوئے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی سربراہی میں ایک نیا ’گورنمنٹ ایفیشینسی کمیشن‘ تشکیل دیا جائے گا جو پوری وفاقی حکومت کا مکمل مالیاتی اور کارکردگی کا آڈٹ کرے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024