Monday, October 7, 2024, 12:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا کے دسرے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ نے چین، فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچا دی

دنیا کے دسرے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ نے چین، فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچا دی

چین،فلپائن اور ویتنا میں 22 اموات رپورٹ؛ متعدد لاپتہ

by NWMNewsDesk
0 comment
رواں سال دنیا کے دوسرے سب سے طاقتور سمندری طوفان یاگی نے چین، فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچا دی 
طوفانی ہواؤں کے سبب مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک، 92 زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
چین کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث  تعلیمی ادارے بند جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ اور  چار ایئر پورٹس بند کردیئے گئےہیں۔ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج سمیت دیگر کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔
حکام کے مطابق 145 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی منہ زور طوفانی ہواؤں سے درخت جڑ وں سے اکھڑ گئے۔بجلی کی تنصیبات گرنے سے 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
ویتنام کے ساحلی قصبوں سے تقریبا 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور حکام نے شہریوں گھروں کے اندر رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ہنوئی سمیت 12 شمالی صوبوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چین سے قبل سمندری طوفان نے فلپائن میں تباہی مچائی تھی، فلپائن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے، 105 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ہر شے کو اڑا لے گئیں۔
 سپر ٹائیفون یاگی کو دنیا کا دوسرا طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں پانچویں درجے کے سب سے طاقتور طوفان بیرل نے امریکہ کے ساحلی علاقوں سمیت کریبین کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024