Saturday, October 12, 2024, 8:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مغربی کنارے میں اردن کے شہری کی فائرنگ؛ 3 اسرائیلی ہلاک

مغربی کنارے میں اردن کے شہری کی فائرنگ؛ 3 اسرائیلی ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment
اردن اور مغربی کنارے کے درمیان ایلنبی پل کراسنگ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا۔
اردن سے ایک ٹرک راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا تھا۔ ڈرائیور نے ٹرمینل پر کام کرنے والے اسرائیلی باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ان سب کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان تھیں۔
ٹرمینل پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آورماراگیا۔
واقعے کے بعد ٹرمینل کو بند کردیا گیا اور راہداری سے آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب مغربی کنارے میں مسلسل ایک ہفتے اسرائیلی فوجیوں کے سرچ آپریشن کے دوران  25 سے زائد فلسطینیوں ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار کے قریب ہوگی جب کہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024