Friday, October 4, 2024, 8:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کیٹ مڈلٹن کا کینسر کے علاج کیلئے اپنی کیموتھراپی مکمل ہونےکا اعلان

کیٹ مڈلٹن کا کینسر کے علاج کیلئے اپنی کیموتھراپی مکمل ہونےکا اعلان

برطانوی شہزادی نے اپنے خاندان کے ہمراہ نئی ویڈیو بھی شیئر کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی کا اپنا کورس مکمل کرلیا ہے۔

کیٹ مڈلٹن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔

برطانوی شہزادی نے اپنے خاندان کے ہمراہ نئی ویڈیو بھی شیئر کی۔

View this post on Instagram

کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ کینسر سے مکمل صحت یابی کا راستہ طویل ہوگا، بتا نہیں سکتی کہ آخرکار کیموتھراپی کا علاج مکمل کرنے سےکتنی راحت ملی ہے۔

banner

پرنسز آف ویلز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ ہمارے خاندان کے لیے ناقابل یقین حدتک سخت رہے ہیں۔

کیٹ مڈلٹن نے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ 42 سال کی کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پیٹ کی بڑی سرجری کرائی تھی، سرجری کےدوران کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024