Monday, October 7, 2024, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کا روس پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ

یوکرین کا روس پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ

ماسکو کے 3 ائیرپورٹس سے فلائٹ آپریشن معطل

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت دیگر علاقوں پر 100 سے زائد ڈرون طیاروں سے حملہ کردیا

یوکرین نے رات گئے روس کے مختلف شہروں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا

روس کی افواج نے یوکرین کے 144 ڈرون طیاروں کو مار گرنے کا دعوی کیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون طیاروں میں سے 20 ماسکو کی فضا میں بھی داخل ہوئے جنہیں ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا مگر اس دوران ایک ناکام بنائے گئے ڈرون کی باقیات ایک عمارت سے ٹکرانے کے باعث ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

banner

یوکرین کے حملے کے بعد دارالحکومت ماسکو کے 3 ائیرپورٹس سے فلائٹس کی روانگی اور آمد کو جزوی طور پر معطل کیا گیا اور 48 فلائٹس کو دیگر ائیرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024