Saturday, September 21, 2024, 4:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی؛ 26 افراد ہلاک

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی؛ 26 افراد ہلاک

کشتی میں 100 سے زائد مسافر موجود تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی محض 4 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد سمندر میں الٹ گئی۔

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور میں پیش آیا۔ کشتی میں 100 سے زائد مسافر موجود تھے۔

تارکین وطن اچھے مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی سفر کرکے اسپین کے جزیرے کینری جانا چاہتے تھے لیکن یہ کشتی محض 4 کلو میٹر کے سفر کے بعد ہی الٹ گئی۔

یہ چھوٹی کشتی جو مچھلیوں کے شکار کے لیے استعمال ہوتی تھی ممکنہ طور پر مسافروں کا بوجھ برداشت نہ کرپائی تھی۔

banner

امدادی ٹیمیں پہنچیں تو سمندر کی سطح پر چاروں طرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

امدادی کاموں کے دوران غوطہ خوروں نے 4 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 26 لاشیں ملی ہیں۔

بقیہ مسافروں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ کے بقول موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن بار بار معطل کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024