برطانیہ کی پولیس اور کرائم کی وزیر ڈیانا جانسن کا بیگ سینیئر پولیس افسران کی کانفرنس کے دوران چرالیا گیا
بیگ چوری کا واقعہ اس وقت ہوا جب ڈیانا جانس نے وسطی لندن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن کی کانفرس میں شرکت کی۔
حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران ڈیانا جانسن کا بیگ چرایا گیا۔ تاہم چوری کے اس واقعے میں کسی سکیورٹی رسک کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
اپنے خطاب میں ڈیانا جانس نے ملک میں سماج مخالف سرگرمیوں، چوریوں اور ’شاپ لفٹنگ‘ پر گفتگو کی۔
برطانیہ کے ہوم آفس نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
واروکشائیر پولیس کا کہنا ہے اس واقعے کے سلسلے میں ایک 56 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔
حالیہ برسوں میں برطانیہ میں چوری اور شاپ لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آفس آف نیشنل سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں احتتام پذیر ہونے والے سال کے دوران مجموعی جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی لیکن افراد سے بیگ اور موبائل فونز کی چوری کی وارداتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔