Saturday, October 12, 2024, 8:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سافٹ ویئر ہم بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، علی امین گنڈاپور

سافٹ ویئر ہم بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، علی امین گنڈاپور

میں تمہارا نوکر ،ملازم یا مزارع نہیں، آزاد انسان ہوں

by NWMNewsDesk
0 comment

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے ظرف کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور اگر پالیسی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ہے تو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہم بھی کر سکتے ہیں

علی امین گنڈا پور نے پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ مہینے سے ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے کہ میرے اوپر ایک گھنٹے میں سات ضلع میں ایف آئی آر ہے اور میں وہاں موجود نہیں ہوں، میری ایف آئی آر دکھا دو، میری ایک ویڈیو دکھا دو، کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انھوں نے کہا کہ میں للکاروں تو میری بات پسند نہیں آتی، میں تمہارا نوکر ہوں، میں تمہارا ملازم یا مزارع ہوں، میں پاکستان کا شہری اور ایک آزاد انسان ہوں، آپ کو مجھے جواب دینا پڑے گا اور آپ مجھے جواب نہیں دیں گے تو میں بولوں گا اور پوچھوں گا، میں آواز اونچی کروں گا، میں نکلوں گا کیونکہ مجھے آئین کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں پتا چلا کہ میں نے ایک ڈی ایس پی کی کنپٹی پر پستول رکھا ہے، میں آپ کو لکھ کر دے رہا ہوں کہ میں نے تو کوئی نیلی وردی والا بندہ دیکھا ہی نہیں ہے، پورے راستے میں آتے اور جاتے ہوئے میں نے اسلام آباد پولیس کی کوئی نیلی وردی نہیں دیکھی، ڈی ایس پی تم سے جو یہ کہہ رہا ہے اور کروا رہا ہے میں اس کا نام بھی اگلواؤں گا اور تم سے پوچھوں گا کہ تم نے کس کے کہنے پر یہ کام کیا ہے۔

banner

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس جیل سپرنٹنڈنٹ نے میرے گرفتار شدہ کسی شخص کو چاہیے وہ میری پارٹی کا ہے یا نہیں، اگر قانون توڑ کر جیل سے نکال کر کسی کے حوالے سے کیا ہے تو سپرنٹنڈنٹ صاحب تمہیں اس کا نام بتانا ہو گا اور سپرنٹنڈنٹ صاحب تم نام لو گے، اگر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ وہاں سے ہو سکتا ہے تو یہاں سے بھی ہو سکتا ہے، اگر پالیسی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ہے تو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہم بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں کہہ رہا ہوں کہ افغانستان کے پاس مجھے وفد بھیجنے دو، افغانستان ہمارے پڑوسی ہیں، ہم ایک زبان بولتے ہیں اور ہماری 1200 کلومیٹر سے زیادہ طویل سرحد ہے، مجھے ان سے بات کرنے دو کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے کیونکہ خون میرا بہہ رہا ہے لیکن ان کو پرواہ ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود افغانستان سے بات کروں گا، میں بطور وزیر صوبہ بات کروں گا، وفد بھیج کر ملاقات کروں گا، ان کے ساتھ بیٹھ بات کروں گا اور مسئلہ حل کروں گا، میں یہ جانیں بچاؤں گا کیونکہ یہ مجھ پر فرض ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024