Friday, October 4, 2024, 1:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مغربی کنارے میں فلسطینی ڈرائیور نے ٹینکر اسرائیلی فوجی چوکی سے ٹکرادیا،ایک فوجی ہلاک

مغربی کنارے میں فلسطینی ڈرائیور نے ٹینکر اسرائیلی فوجی چوکی سے ٹکرادیا،ایک فوجی ہلاک

7 اکتوبر کے بعد مغربی کنارے میں 24 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایک فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ٹینکر اسرائیلی فوجی چوکی سے ٹکرادیا۔

ٹرک کی زد میں آکر ایک فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 24 سالہ اسٹاف سارجنٹ گیری گیڈون ہنگھل کے طور پر کی۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پر اسرائیلی فورسز اور ایک مسلح شہری نےقابو پایا۔

banner

اس تازہ ترین واقعہ سے چند دن پہلے اردن کے ساتھ مغربی کنارے کی کراسنگ پر ایک اردنی ٹرک ڈرائیور نے تین اسرائیلی محافظوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں یا آباد کاروں نے مغربی کنارے میں کم از کم 662 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد مغربی کنارے میں سکیورٹی فورسز سمیت کم از کم 24 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مغربی کنارے تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ 490,000 اسرائیلی ایسی بستیوں میں رہتے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024